غیر رجسٹرڈ اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی

Vehicle

Vehicle

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے چاروں زونز میں غیر رجسٹرڈ اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے۔ اس دوران درجنوں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا۔

پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد میں داخل ہوتے وقت اپنے کوائف اور شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے تیس موٹر سائیکل سواروں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔