دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اے پی سی کی تجویز دی ہے: آفتاب شیر پا

Aftab

Aftab

مردان (جیوڈیسک) مردان قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پا نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ نے مایوس کیا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سفارشات بنانے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دی ہے۔

زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیر پا کا کہنا تھا کہ بجٹ میں خیبرپختونخوا کو ٹیکسوں میں خصوصی رعایت ختم کرنے سے مایوسی ہوئی۔ ماضی میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے خیبرپختونخوا کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت خیبرپختونخوا کو وسائل فراہم کرے تو توانائی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اور صارفین کو سستی بجلی فراہم کر سکتے ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سفارشات بنانے کیلئے اے پی سی کی تجویز دی ہے۔