لاہور میں آدھے گھنٹے میں 2 پولیس مقابلے ، 3 ڈاکو ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہورمیں آدھے گھنٹے کے دوران 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک کر دیئے گئے۔پہلا پولیس مقابلہ ڈیفنس بی کے ایچ بلاک میں ہوا جہاں پولیس نے ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا۔ پولیس نے جوابی فائرنگ میں ایک ڈکیت کوہلاک کرنے کا دعوی کیاہے جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔

دوسرا واقعہ گجر پورہ چائنہ اسکیم میں پیش آیا جہاں پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ملزمان کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والے ڈاکو تھے۔ تمام ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ھسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔