شمال مشرقی چین میں شدید برف باری، نظام زندگی درہم برہم

China Snow

China Snow

شنگھائی(جیوڈیسک) شمال مشرقی چین میں جمعے کو شروع ہونے والی برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ کئی شہروں میں سڑکوں پر برف جمنے کے سبب یلوالرٹ جاری کردیاگیاہے جبکہ ٹریفک کا نظام بری طرح متاثرہے۔

مسلسل برف باری کی وجہ سے انتظامیہ کوسڑکوں سے برف صاف کرنے میں مسائل کا بھی سامنا ہے۔ Heihe شہر میں10 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی۔ مقامی محکمہ موسمیات نے پیرکی شام تک وقفے وقفے سے برف باری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔