شمالی کوریا کی حالیہ دھمکیوں سے مرعوب نہیں، اوبامہ

Obama

Obama

امریکا(جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ اگر پینگ یانگ یہ سمجھتا ہے کہ اس کی حالیہ دھمکیوں سے جنوبی کوریا اور امریکا مرعوب ہو جائیں گے یا بین الاقوامی طور پر شمالی کوریا کی اہمیت میں اضافہ ہو جائے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ وائٹ ہاس میں جنوبی کوریا کی صدر پارک گوین ہائی سے ملاقات کے دوران صدر اوبامہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا دور ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے بحران پیدا کرنے کی سازشیں اب کامیاب نہیں ہونے دیں گے تاہم مستقبل میں شمالی کوریا کے لیے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود امریکا بدلہ لینے سے گریز کرے گا۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے لیے پرامن مذاکرات کے آپشنز موجود ہیں۔

امریکی صدر جنوبی کورین صدر پارک گوین ہائی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی سخت مذمت کی۔ جنوبی کورین صدر پارک گوین ہائی آج امریکی کانگریس کے مشترکہ سیشن سے بھی خطاب کریں گی۔