شمالی کوریا: ہمارے نئے میزائل تجربات امریکہ اور جنوبی کوریا کے لئے ایک وارننگ ہیں

Ballistic Missile Experiments

Ballistic Missile Experiments

شمالی کوریا (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ہمارے نئے میزائل تجربات، مشترکہ فوجی مشقوں میں مصروف امریکہ اور جنوبی کوریا کے لئے ایک وارننگ ہیں۔

خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ حالیہ مختصر مسافت کے بیلسٹک میزائل تجربات امریکہ اور جنوبی کوریا کے لئے ایک وارننگ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کور نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں فریقین کے درمیان جاری امن مذاکرات کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے کل “19-2 Dong ” کے نام سے مشترکہ جنگی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ مشقوں کے 20 اگست تک جاری رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔