شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی

Drone Attack

Drone Attack

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے،، حملے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا، ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ تحصیل دتہ خیل کے علاقہ زڑہ میلہ میں ایک مکان پر کیا گیا۔

حملے میں دو میزائل داغے گئے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں پانچ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے تھے،، جو بعد ازاں ہلاک ہو گئے، رواں سال یہ ساتواں ڈرون حملہ تھا۔