شمالی وزیرستان، گھر پر ڈرون حملہ، تین شدت پسند ہلاک

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ڈرون حملہ، تین شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق میر علی کے علاقے موسکی میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں تین شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ امریکی جاسوس طیاروں نے گھر پر دو میزائل فائر کیے۔

سرکاری زرائع کے مطابق جس گھر کو نشانہ بنای گیا وہ شدت پسندوں کے زیر استعمال تھا۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 26 جولائی کو شوال کے علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا تھا جس میں چھہ شدت پسند ہلاک ہو گیے تھے، ہلاک ہونے والوں میں تین غیر ملکی بھی شامل تھے۔