شمالی وزیرستان: شدت پسند کمانڈر عدنان رشید ہلاک، سرکاری ذرائع

Adnan Rashid

Adnan Rashid

راولپنڈی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اہم شدت پسند کمانڈر عدنان رشید کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اہم شدت پسند کمانڈر عدنان رشید اہل خانہ سمیت ہلاک ہو گیا۔

عدنان رشید سابق صدر مشرف پر حملے میں بھی ملوث تھا اور 2012 میں بنوں جیل سے فرار ہو گیا تھا۔ طالبان ذرائع نے عدنان رشید کی ہلاکت تصدیق نہیں کی ہے۔