شمالی وزیرستان آپریشن عوام کے خلاف ہے: مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دو دن سے کرفیو ہے۔ لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء بھی دستیاب نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ سانحہ راولپنڈی بدترین المیہ ہے۔

وزیراعظم سے بات کی ہے کہ عوام کا جان و مال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کوئی پس پردہ رہ کر حکومت کو بچانا چاہتا ہے تو یہ ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فوٹو سٹیٹ پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے۔ عوامی حمایت کے بغیر ملک کو بحرانوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔