پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے

ISPR

ISPR

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کر دیئے گئے ہیں جن میں لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کور کمانڈر بہاولپور، لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن کو ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو، لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ کو آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈر اور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیویشن تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف کو آرمی ائیر ڈیفنس اور لیفٹیننٹ جنرل طارق گیلانی جی ایچ کیو چیف آف لاجسٹک سٹاف تعینات کر دیئے گئے ہیں۔