شمالی وزیرستان: بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

North Waziristan

North Waziristan

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد میران شاہ بازار میں کار پارکنگ میں نصب کیا گیا تھا۔

جس کے پھٹنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیاجبکہ دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئی، زخمی کو طبی امداد کے لئے میران شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔