شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، دو اہلکار جاں بحق

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) تحصیل اسپین وام کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم افراد نے ریمورٹ کنٹرول دھماکہ کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز کا قافلہ ڈانڈے چیک پوسٹ سے واپس شپین وام آ رہا تھا جس سے دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چودہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے ٹل سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جن میں سے چند افراد کی تعداد تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ داخلی اور خارجی راستوں پر نفری بڑھا دی گئی۔