ناک سے ٹرک کی ٹیوبوں میں ہوا بھرنے والا انوکھا چینی شہری

Ni Yong Bing

Ni Yong Bing

بیجنگ (جیوڈیسک) آپ نے منہ سے غباروں میں ہوا بھرنے کا مظاہرہ تو بہت بار دیکھا ہو گا لیکن چین کا ایک شخص ایسا بھی ہے جو ناک سے گاڑیوں کی ٹیوب میں ہوا بھرنے میں کمال رکھتا ہے۔

ناک سے ٹیوب میں ہوا بھرنے والے 63 سالہ چینی شہری کے گردے اس قدر طاقتور ہیں کہ وہ ٹرک کی ٹیوب میں اپنے ناک کی مدد سے منٹوں میں ہوا بھر سکتا ہے، اس کا مظاہرہ اس نے چین کے جنوب مشرقی علاقے چنگ دو میں کیا جب اس نے ٹرک کی 2 ٹیوبز پر 4 بچوں کو کھڑا کر کے صرف 20 منٹ میں ہوا بھر کے سب کو حیران کر دیا، چینی شخص نے ٹرک کی ٹیوبز میں ہوا بھرنے کے لئے 40 میٹر لمبا ربڑ کا پائب استعمال کیا، اس دوران اس نے اپنی ناک کا ایک سوراخ اور کانوں کو دونوں طرف سے بند کر دیا۔

نی یونگ بنگ کا کہنا تھا کہ ناک سے ہوا بھرنے کا مشورہ ڈاکٹر نے اسے 8 سال قبل دیا تھا، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ صحت مند رہنے کے لئے اپنی ناک سے غبارے میں ہوا بھریں جس کے بعد میں نے اس کی مشق شروع کر دی اور پھر ٹائر ٹیوب میں بھی ہوا بھرنے لگا۔