تھائی حکومت نے دارالحکومت بینکاک سمیت مختلف صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

Thailand Protest

Thailand Protest

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کی حکومت نے عوامی مظاہروں کی شدت میں کمی لانے کے لئے دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں 2 ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تھائی وزیراعظم نے عوامی مطالبے کے برخلاف استعفی نہ دینا کا اعلان کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال کا نفاذ کردیا ہے جس کے بعد بنکاک سمیت مختلف صوبوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے جبکہ اس دوران 5 سے زائد افراد کے جعع ہونے پر پابندی کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔