نوشہرہ : خاتون سابق شوہر کی فائرنگ سے جاں بحق

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ کورٹ سے پیشی کے بعد گھر جانیوالی خاتون پر سابق شوہر نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ سے تنسیخ نکاح کے مقدمہ کی پیشی کے بعد گھر جانے والی چھبیس سالہ خاتون سائرہ بی بی اور اس کے آشنا پر سابق شوہر نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

سر پر گولیاں لگنے سے سائرہ بی بی موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ اس کے مبینہ عاشق بال بال بچ گیا۔ ملزم شوہر رحمان اور اس کے بھائی حبیب الرحمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ نوشہرہ کینٹ میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔