نوشکی میں مجوزہ پولنگ اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ ،جا نی نقصان نہیں ہوا

Nuski

Nuski

کوئٹہ(جیوڈیسک)بلوچستان کے ضلع نوشکی کے اسکول میں دستی بم کا دھماکا ہوا، تاہم دستی بم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق نوشکی بازار سے ملحقہ گرلز اسکو ل اور مجوزہ پولنگ اسٹیشن میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔