اوکلا ہوما سٹی، امدادی اور سرچ آپریشن جاری

Oklah

Oklah

اوکلا(جیوڈیسک) اوکلا ہوما سٹی کے نواح میں آنے والے طوفانی بگولے کی تباہ کاریوں میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد چوبیس بتائی جا رہی ہے جن میں نو بچے بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے سرکاری طور پر بتایا گیا تھا کہ اکیاون افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی دوران سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ اس تباہ کن بگولے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے مور (Moore) میں ملبے تلے دب جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔ اس علاقے میں متعدد عمارتوں سمیت دو اسکول بھی منہدم ہو گئے تھے۔