مقبوضہ کشمیر: بس کھائی میں جاگری، 17 افراد ہلاک، 34 زخمی

Occupied Kashmir

Occupied Kashmir

سرینگر (جیوڈیسک) ضلع رام بن میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک مقبوضہ کشمیر میں تیز رفتار بس کھائی میں گرنے کے باعث 17 افراد ہلاک اور 34 شدید زخمی ہو گئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بس ضلع رام بن میں حادثہ کا شکار ہوئی۔

جموں سرینگر ہائی وے پر ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس گہری کھائی میں جاگری۔ پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔