مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ، 3 بھارتی اہلکار ہلاک، 2 مجاہد شہید

Occupied Kashmir

Occupied Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین نے فائرنگ کرکے ایک فوجی اور 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جبکہ جوابی کارروائی میں دونوں مجاہد شہید ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت سری نگرسے 130 کلومیٹر دورشمال مغربی گاؤں کرال پورہ میں مجاہدین اورقابض فورسز میں جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کردی۔ دریں اثنا اننت ناگ میں مجاہدین کے ایک اورحملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ مجاہدین اہلکار سے سرکاری رائفل بھی چھین کرلے گئے۔

جھڑپوں کے بعد پورے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمااور کشمیر فریڈم فرنٹ کے چیئرمین سید بشیر اندرابی کے گھر پر چھاپہ مارااور بچوں سمیت اہلخانہ کوہراساں کیا۔

چھاپے کی کارروائی میں بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلزکے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بشیراندرابی نے چھاپے کے بعدسرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق رائے دہی پرمبنی تحریک آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہاکہ کشمیری شہداکی قربانیوں کو ہر گزرائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔