ہم حکومت بنائینگے، کانگریس، فیصلہ عوام کرینگے، بی جے پی

BJP

BJP

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں عام انتخابات کے نتیجے میں کس سیاسی جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی یاکون وزیراعظم بنے گا؟ سینئرتجزیہ کار امتیاز عالم نے نئی دہلی کے اسٹوڈیو میں اورماریہ ذوالفقارخان نے لاہور میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیے جبکہ ڈاکٹرحسن عسکری بھی شریک گفتگو تھے۔

بی جے پی کے رہنما سیشادھری چاری نے کہاوزیراعظم کون بنے گا،اس کافیصلہ ٹی وی اسٹوڈیوزمیں نہیں بلکہ عوام کرتے ہیں، کانگریس دورحکومت میں معیشت کی ترقی کے حوالے سے ویسے اقدامات نہیں کیے گئے جن کی ضرورت تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ماڈل کو گجرات یا بی جے پی کاماڈل کہیں تاہم یہ ملکی ترقی کاماڈل ہے، ہم ملک میں سول یونیفارم لاء چاہتے ہیں۔مسئلہ کشمیرکے حل کے متعلق انھوں نے کہا کہ ملتے رہنے سے پیارہوجائیگا، ہم پاکستان کو دشمن سمجھتے ہیں نہ دہشتگردی کومذہب کے طورپردیکھتے ہیں مگر دہشت گردی اور مذاکرات اکٹھے نہیں چل سکتے۔

کانگریس کے ترجمان میم افضل نے کہا کہ انتخابات کے بعدہم حکومت بنائیں گے یا ہمارے ذریعے حکومت بنے گی، ہماری پالیسیاں طویل المیعادہیں جبکہ بی جے پی کی پالیسی فرقہ پرستی بمقابلہ سیکولرازم ہے۔