اوگرا کرپشن کیس، توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع

Toqeer Sadaq

Toqeer Sadaq

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا کرپشن کیس میں نیب نے چوتھی مرتبہ عبوری ریفرینس کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی، احتساب عدالت نے توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع کر دی۔

احساب عدالت میں جب سماعت شروع ہوئی تو نیب کے ایڈیشل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چودھری ریاض نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب کی رخصت کے باعث عبوری ریفرنس عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا اس لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر عبوری ریفرینس کیلئے چودہ روز کی مہلت دے دی جبکہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع کر دی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے اوگرا کرپشن کیس میں حتمی چالان مرتب کر لیا ہے۔ چالان میں 2 سابق وزرائے اعظم کو ملزمان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

چیئرمین اوگرا توقیر صادق سمیت 14 ملزمان کے ناموں کو چالان میں شامل کیا گیا ہے۔ شہزاد سلیم بھٹی سمیت 2 وعدہ معاف گواہوں کو بھی چالان میں شامل کیا گیا ہے، حتمی منظوری کے لئے چالان چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔