ہالی وڈ کی نئی تھرل فلم آلموسٹ ہیومین کا ٹریلر جاری

Almost Human

Almost Human

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں، اسی سلسلے میں نئی ہار رتھرل فلم آلموسٹ ہیومین’Almost Human’ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ جوئے بیوگس کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھومتی ہے۔

جوبرسوں قبل اپنے گھر سے تیز روشنی کے نمودار ہونے کے بعد اچانک غائب ہو جاتا ہے
جسکے بعد پر اسرار طور پر بے شمارلوگ قتل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردار جوش ایتھر، گراہم اسکیپر، ونیزا لِی، مائیکل لو سیرو اورٹونی ایمریل ادا کر رہے ہیں جو 21 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔