اولمپک ہاؤس پر قبضہ، عارف حسن کے حامیوں کا احتجاجی مظاہرہ

Arif Hasan

Arif Hasan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل عارف حسن گروپ کے حامیوں نے اولمپک ہائوس پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں مختلف فیڈریشنز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اولمپک ہائوس سے قبضہ ختم کروا کر انہیں انصاف دلایا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر پی او اے جنرل اکرم ساہی گروپ کے عہدیداران ظفر عباس لک اور خواجہ فاروق سعید کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔