ڈیڑھ ارب ڈالر دوست ملک نے دیئے،کوئی شرط نہیں،اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم ایک دوست ملک نے دی ، اس رقم پر کوئی شرط نہیں اور نہ ہی یہ واپس کرنی ہے، یہ رقم ملک کی ترقی پر خرچ کرنے کے لیے دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے پر اپوزیشن نے بہت شور مچایا۔

لیکن وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ رقم دوست ملک نے دی، جس کے پیچھے کوئی پوشیدہ مقاصد نہیں، ڈیڑھ ارب ڈالرز قوم کی امانت ہیں جو ملکی ترقی پرخرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے، اس کے لیے کئی چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑا، سب سے بڑا مسئلہ واجب الادا رقم سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔ اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔