اوپن مارکیٹ میں ڈالر تیس پیسے اور انٹر بینک میں دس پیسے سستا ہوگیا

Dollar

Dollar

روپے کی مسلسل پٹائی کے بعد ڈالر تھک گیا۔ روپے کی قدر بحال ہونے لگی۔ اسٹیٹ بینک اور ایکسچینج کمپنیز کے مابین ڈالرکو لگام دینے کے حوالے سے مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق کے بعد روپے کے اوسان بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق منگل کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 103 روپے سے نیچے ا گئی۔

تیس پیسے کی کمی سے ڈالر 102 روپے 75 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ قیمت خرید 102 روپے پچاس پیسے رہی۔ اسی طرح بینکوں کے مابین لین دین کی انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دس پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 102 روپے کی ریکارڈ سطح سے نیچے آگیا اور 101 روپے نوے پیسے پر بند ہوا۔