ٹکراو کے بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کئے جائیں، راشد نسیم

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

واہ کینٹ (جیوڈیسک) موجودہ ملکی حالات میں سیاسی جماعتوں کو دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکراؤ کے بجائے معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرنا ہوگا،جماعت اسلامی اس سلسلہ میں حکومت واپوزیشن کیساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے غزہ کے نہتے مسلمانوں پر عالمی دہشت گرد اسرائیل کے مظالم نے پوری دنیا پر عیاں کردیا کہ اصل دہشت گرد کون اور دہشت گردوں کا ساتھی کون ہے۔

جماعت اسلامی غزہ کے مسلمانوں پراسرائیلی مظالم کیخلاف اور فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 17 اگست کو ملین مارچ کریگی، جماعت اسلامی پاکستان غزہ کے مسلمانوں کی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے اور چھ ایمبولینس فلسطین بھیج رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار راشد نسیم نے واہ کینٹ میں جماعت اسلامی کی عید ملن پارٹی کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجماعت اسلامی راولپنڈی کے رہنماسمش الرحمن سواتی ڈاکٹر شا ہد ثا قب صدیقی، وحید ہاشمی، راجہ حبیب اور دیگر بھی موجود تھے۔