اپوزیشن کا مشترکہ طور پر تحفظ پاکستان آرڈیننس میں ترامیم لانے کا فیصلہ

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کو مسترد کر دیا۔ حزب اختلاف نے آرڈیننس میں مشترکہ طور پر ترمیم لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اعتزاز احسن کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا جس میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم پارٹی نے مشترکہ طور پر آرڈیننس کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور آرڈیننس میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نئی ترمیم لانے کے لیے حزب اختلاف نے پارلیمانی پارٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ایوان میں موجود ہر اپوزیشن پارٹی سے دو،،، دو ارکان شامل ہوں گے۔۔ ترمیم کیلیے قائم کی جانے والی کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے اجلاس کے بعد کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کو کسی صورت منظور ہونے نہیں دیں گے، سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آرڈیننس میں حکومت سے بہتر ترمیم لائیں گے۔