اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تین خواتین اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اورنگی ٹان میں متاثرہ گھر میں موٹر سائیکلوں پر6افراد آئے اور انہوں نے گھر میں گھس کر پہلے دو خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پھر دوسرے کمرے میں موجود ایک عورت اور مرد کو ہلاک کیا جبکہ آخر میں ایک بچی کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس کے آنے تک تمام افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔