حقیقی واقعات پر مبنی ہارر فلم” ڈیولز نوٹ “کاپہلا ٹریلرجاری

Devil,s Knot trailer

Devil,s Knot trailer

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹی ہالی ووڈ میں حقیقی کہانی پر بنائی گئی نئی ہارر فلم” ڈیولز نوٹ ( Devil’s Knot ) “کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ایٹوم اگویان کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کی کہانی ایک چھوٹے سے ٹان کے قریب واقع جنگل میں قتل ہونیوالے ایسے بچوں کے گِرد گھوم رہی ہے جنہیں ایک شیطانی رسم کے تحت بے دردی سے بلی چڑھا دیا جاتا ہے ۔

پال ہیرس بیڈمین اورالیزبیتھ فولر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ریس ویٹر س پون، کولن فرتھ، ایمی ریان، اسٹیفن میئر اور ڈین ڈیہان اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔

لاپتہ بچوں کی تلاش اور تفتیش کے دوران منظرِ عام پر آنیوالے دِ ل دہلا دینے والے انکشافات پر مبنی اس فلم کو آئندہ برس سنیما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔