اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان اردن سے گرفتار،امریکہ منتقل

Solomon

Solomon

اردن (جیوڈٰسک)اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان کو سی آئی اے نے اردن سے گرفتار کرکے امریکا منتقل کردیا ہے۔ سی آئی اے حکام کے مطابق سلمان کیخلاف امریکی باشندوں کے قتل کا الزام ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کی اطلاع پر سلیمان ابو غیث کو ترک حکام نے انقرا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کرکے اردن بدر کردیا تھا۔

ترکی سے اردن ملک بدری پر امریکی حکومت نے اردن کی حکومت سے سلیمان ابوغیث کی حوالگی کی درخواست کی تھی، سلیمان ابوغیث کو امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے اردن سے امریکا منتقل کردیا۔ اسامہ کے داماد سلیمان ابوغیث القاعدہ کے سابق ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔ امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کے مطابق سلیمان ابو غیث کو سویلین ٹرائل کے لیے جلد ہی مین ہنٹن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔