نسیم صدیقی نے زخمی اسامہ کی عیادت اور دعائے صحت کی۔ محمد حسین محنتی سمیت دیگر رہنمائوں کاواقعے پر اظہار افسوس

کراچی(جی پی آئی)گذشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے اسلامی جمعیت طلبہ کے امیدوار رکن طلحہ اقبال صدیقی کی نمازجنازہ جامع مسجد شادمان میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میںناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی وقاص اعظمی جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری نسیم صدیقی نائب امیرسید محمد اقبال’ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری سابق رکن اسمبلی یونس بارائی اور امیر ضلع وسطی فاروق نعمت اللہ کے علاوہ دیگر رہنمائوں اورکارکنان اعزا ؤ اقرباء دوست احباب اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں نسیم صدیقی نے حادثے میں زخمی ہونے والے رفیق جمعیت محمد اسامہ کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔دریں اثناء جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نائب امراء برجیس احمد راجہ عارف سلطان حافظ نعیم الرحمن نصراللہ خان شجیع ڈاکٹر واسع شاکر سید محمد اقبال سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر رہنمائوں نے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت بلندی درجات اور لواحقین وپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔