ہماری زندگیاں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اکا نمونہ ہونی چاہیں

راوالپنڈی (سٹی رپورٹر)ہماری زندگیاں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اکا نمونہ ہونی چاہیں۔تاریخ گوا ہ ہے کہ دشمنوں نے ہمیشہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلمشمع کو نم کرکے ہم پر فتح پائی ہے۔آج پھر اسلام اور پاکستان کے دشمن ہمارے دلوں سے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نکال رہے ہیں۔

لہٰذہ نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنی زندگیوں کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ بنائیںتاکہ ہم دشمنوں پہ غلبہ پا سکیں ۔آج ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل یہ ہے کہ پوری قوم متحد ہو جائے اورسراپا سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا عکس بن جائیں۔ان خیالات کا اظہار حامد رضا قادری(صدرمصفوی سٹوڈنٹس موومنٹ F-8)اورشہیر حیدر سیالوی(رہنما انجمن طلبہ اسلام )نے اپنے بیان میں کیا۔