عوام ان نام نہاد الیکشن سے کسی قسم کی امید نہ رکھیں الیکشن کمیشن جعلی ڈگری والوں کا راستہ نہیں روک سکتا

راولپنڈی : عوام ان نام نہاد الیکشن سے کسی قسم کی امید نہ رکھیں ۔الیکشن کمیشن جعلی ڈگری والوں کا راستہ نہیں روک سکتا۔چوروں لٹیروں کی راہیں ہموار کی جارہی ہیں۔طاہر القادری نے ٢ ماہ قبل یہی بات کی تھی اور آج الیکشن کمیشن کے دو ارکان نے اعتراف کر لیا کہ الیکشن کمیشن بے بس ہے۔

عوام اب اس ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور انقلاب کیلئے طاہر القادری کے ساتھ کھڑی ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار حامد رضاقادری(صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایف ایٹ)نے طلبہ اجلاس میں کیا شہیر حیدر سیالوی (رہنما انجمن طلبہ اسلام )بھی موجود تھے۔