بیرون ملک اثاثے جات کیس، وزیراعظم سمیت62 اہم شخصیات کو نوٹس

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک اثاثے رکھنے کے کیس میں وزیراعظم سمیت باسٹھ اہم شخصیات کو نوٹس جاری کر دیے،عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت سمیت ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا، لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم سمیت باسٹھ سیاستدانوں اور اہم شخصیات کے بیرون ملک اثاثے رکھنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بااثر افراد نے ملک سے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کر دیئے ہیں، اگر تمام افراد کے بیرون ملک رکھے جانیوالے اثاثے واپس آ جائیں تو ملک خوشحال ہو سکتا ہے،اعتزاز احسن،بشٰری اعتزاز اور عاصمہ جہانگیر نے اپنے جواب میں کہا کہ ان کے بیرون ملک اثاثہ جات نہیں ہیں ان کے خلاف دائر درخواست خارج کی جائے۔

عدالت نے وفاقی حکومت،پنجاب حکومت اور ایف ائی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف،شہباز شریف سمیت باسٹھ فریقین کو انتیس ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔