خیبرایجنسی میں بم پھٹنے سے 4 افراد زخمی

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں بم پھٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا خیز مواد خیبرایجنسی کے علاقے یوسف تالاب میں سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔