پی آئی اے کی پرواز کا جدہ میں ٹائر پھٹ گیا، 5 گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچے گی

PIA

PIA

لاہور(جیوڈیسک)جدہ سے لاہور آنے والی پر واز کا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے پر واز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز ٹائربرسٹ ہونے کے باعث جدہ ائیرپورٹ پرروک لی گئی۔

پرواز کوصبح دس بجے لاہور پہنچناتھا تاہم اب یہ پر واز اڑھائی بجے جدہ سے لاہورپہنچے گی۔ذرائع کے مطابق جہاز کا ٹائربرسٹ ہونے کے باوجود مسافروں کوجہاز سے نہیں اتاراگیا۔