لڑکھڑاتی معیشت سنبھالنے کیلئے 100روزہ منصوبہ بنالیا،نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے،ان کی حکومت واضح ایجنڈے کے ساتھ کام کرے گی۔برطانوی میڈیا کوانٹرویو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے لڑکھڑاتی معیشت سنبھالنے کے لیے 100روزہ منصوبہ بنا رکھا ہے۔

وہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں امن کے لیے کل جماعتی اتفاق رائے چاہتے ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا۔ان کی حکومت کو بہت سے کڑے چیلنجز کا سامنا ہو گا،پاکستان کو افراتفری کی کیفیت سے نکالنا ان کی اولین ترجیح ہے۔