دھاندلی کی شکایات،الیکشن کمیشن نے اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا

Eection Commission

Eection Commission

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی شکایات پر الیکشن کمیشن کا اعلی سطحی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر فخر الدین جی ابراہیم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران اور سیکیرٹری الیکشن کمیشن بھی شرکت کریں گے۔اجلاس ایک بجے الیکشن کمیشن میں شروع ہو گا۔اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کمیشن کو موصول ہونے والی شکایات اور متعلقہ پولنگ افسران کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔