مسلم لیگ ن کا حکومت سازی کے لیے اہم اجلاس آج ہو گا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

رائے ونڈ(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن نے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے،رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج بھی ہو گا۔رائے ونڈ میں اتوار کو نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی پوزیشن اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پارٹی کے ترجمان پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کسی سے دشمنی نہیں یہ باب بند ہو چکا ہے۔بجٹ قریب آ چکا ہے،حکومت سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔