پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

Pak Air Force Plane Crash

Pak Air Force Plane Crash

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائیہ کا ایف ٹی 7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔ واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈرحارث بن خالد اورفلائنگ آفیسرعبادالرحمان شہید ہوگئے۔

حادثے کا شکار طیارے کے ملبے کو جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔