پاک افغان سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کا حملہ،6 کنٹینر جل گئے

Pak-Afghan

Pak-Afghan

چمن (جیوڈیسک) پاکستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کے حملے سے 6 نیٹو کنٹینروں میں آگ لگ گئی۔افغان سیکیورٹی حکام نے طور خم جلال آباد شاہراہ بند کردی۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نیٹو کنٹینروں پر حملہ آج صبح افغان سرحدی علاقے شیراز میں کیا گیا۔

شدت پسندوں نے کنٹینروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاجس سے 6 کنٹینروں میں آگ لگ گئی۔ حملے کے بعد نیٹو ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نے افغان علاقے میں پروازیں شروع کردیں جبکہ افغان سیکیورٹی حکام نے طور خم جلال آباد روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔