پاک فضائیہ ملکی دفاع و سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع و سلامتی کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف سے ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس کا ملکی دفاع میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔