پاک فضائیہ ملکی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے، ایئر چیف مارشل

Tahir Rafique Butt

Tahir Rafique Butt

رسالپور (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ جدید سازو سامان سے آراستہ ہے اور ملک کی حفاظت کے لئے تیار ہے، آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

پاک فضائیہ جدیدسازوسامان سےآراستہ ہے اور ملک کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔ پاکستان ایئرفورس اکیڈمی میں 132 ویں جی ڈی پائلٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا مزید کہنا تھا۔

کہوالدین اور کمیشن حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں،اس اکیڈمی میں تربیت قابل اطمینان اور قابل فخر ہے، بیرون ملک کے کیڈٹس کی تربیت پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹس کو ہدایت کی کہ ملک کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ آئین کا بھی تحفظ کریں۔

آپ کو اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول کا موقع فراہم ہو گا، ذمے داری آپ کے کاندھوں پر ہے، آپ کو بہادری اور آگے بڑھنے کا نیا باب شروع کرنا ہے۔ تقریب میں پائلٹ آفیسرسفیان بابر نے اعزازی شمشیر ،پائلٹ آفیسرعلی حنیف نے چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی اور انڈر آفیسر علی راشد نے چیرمین جوائنٹ آف اسٹاف ٹرافی حاصل کی۔