شہداء پاکستان SSB باسکٹ بال ٹورنامنٹ : بحریہ کلب اور فالکن کلب کی جیت

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر کھیلے جانے والے “شہداء پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ”میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں بحریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل لیکول بالرز کو 35کے مقابلے 39باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے اون محمد 19،محسن گجر8اور بلال احمد نے 8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے شاہ زین ملک 9،حسن موتی والا 9اور عمیر پاشا نے 8پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں فالکن باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط کلب بنوریہ باسکٹ بال کلب کو سخت مقابلے کے بعد 44کے مقابلے میں 48باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے عمر شبیر 16،عمر فاروق 12اور اویس احمد نے 11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سینڈی 21،محمد جمشید 10جعفر حسن نے 9باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نما یاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض ممتاز احمد ،نذاکت خان ،سید مصنف شاہ ،طارق حسین ،زاہد ملک اور زین العابدین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز عامر شریف ،راج کمار ،نعیم احمد ،اور اشرف یحییٰ تھے۔

میچ سے قبل مہمان خصوصی قومی باسکٹ بال سلیکٹر محمد یعقوب کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،عبدالناصر ،فواد علی خان اور دیگر موجود تھے ۔محمد یعقوب نے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اُن کی یاد میں شاندار ایونٹ کے انعقاد پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور تعاون پر سندھ اسپورٹس حکومت سندھ خصوصاً سیکریٹری اسپورٹس و نوجوانان امور اختر حسین بگٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔