پاکستان حالتِ جنگ میں ہے، یہ بڑی مشکل جنگ ہے، وزیرداخلہ

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں مگر اس کا اعتراف نہیں کیا گیا۔

پاکستان حالت جنگ میں ہے۔ دنیا محفوظ مگر پاکستان غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں چودھری نثار علی خان نے کہا کہ نائن الیون میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

پاکستان جس مشکل گزر رہا ہے، بین الاقومی طور پر اسے درست طریقے سے نہیں سمجھا جارہا۔موجودہ حالات میں پولیس پر ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کو بھی غیرمعمولی کارکردگی دکھانا ہو گی اور پاک فوج کے ساتھ ملک کر شانہ بشانہ لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پرحاصل کیا گیا تھا۔ آج ملک میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوگئی ہے۔