پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 7.5 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا وبا کی چوتھی لہر شدت پکڑنے لگی ہے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 7 فیصد سے بھی زائد ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 947 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3752 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 32 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.51 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 48 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 8 ہزار 446 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1641 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 27 ہزار 599 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 57799 ہے۔