پاکستان: کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کر گئے

Corona Deaths

Corona Deaths

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کر گئے اور 1300 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35460 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1384 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 56 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 4.5 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11802 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 549032 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33184 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1822 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 499974 ہوگئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 248270 ہوگئی ہے جب کہ 4033 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 158793 ہے اور 4806 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18836 اور ہلاکتیں 196 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 67589 اور 1923 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 9073 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 260 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4910 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41561 ہے اور اب تک 475 مریض انتقال کر چکے ہیں۔