عالمی وبا: اموات کی تعداد ساڑھے 22 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

Coronavirus

Coronavirus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد 10 کروڑ 39 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 22 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 57 لاکھ 63 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 54 ہزار 213 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 143 اور 92 لاکھ 30 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 38 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 73 ہزار 619 ہے۔

برطانیہ میں 38 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 6 ہزار 564 اموات ہو چکی ہیں۔

فرانس میں 32 لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد متاثر اور 76 ہزار 512 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 28 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 59 ہزار 81 اموات ہوئی ہیں۔

اٹلی میں بھی 25 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 88 ہزار 845 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔