پاکستان میں کورونا سے مزید 104 افراد انتقال کر گئے

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 104 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38616 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2869 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 104 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 19210 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 67442 تک پہنچ چکی ہے۔